نوجوانوں کیلئے متعدد سکیمیں لائینگے ، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی منصوبہ ختم : احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے آئندہ بجٹ میں متعدد سکیمیں لا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو  میں  احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کئی سکیمیں رکھی ہیں، میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیں گے، فنی تربیت کے پروگرام کا جال پورے ملک میں پھیلائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو تربیت دیں گے، ہر طالب علم کو سبسڈی پر لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام  کی سفارشات تیار کی ہیں، آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کا حجم 800 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دیدی ہم نے جب حکومت چھوڑی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا، مگر ہمیں 500 ارب کا ترقیاتی بجٹ اور خزانہ خالی ملا ہے۔ سابق حکومت نے 44 فیصد ترقیاتی بجٹ کو صوبائی بنادیا، فنڈز کی کمی سے قومی منصوبے متاثر ہوئے، گوادر بندرگاہ کی ترقی نہیں ہوئی، بجلی پانی کے لیے فنڈز نہیں دیئے گئے، سابق حکومت نے 40 فیصد بجٹ کو گلیوں نالیوں کی نذر کیا۔ دیامر بھاشا ڈیم کو جلد مکمل کریں گے، ترقیاتی فنڈز کا زیادہ تر حصہ بلوچستان میں استعمال ہوگا، ای گورنمنٹ کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔ آئندہ سال 90 فیصد جاری منصوبوں پر خرچ کریں گے، روڈز اور پورٹ شپنگ کو زیادہ وسائل دیں گے، انفارمیشن اور سائنس ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کا بوگس منصوبہ ختم کر دیا وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی ایک پراپیگنڈا تھا ہم ڈاکٹر عبدالقدیر یونیورسٹی بنائیں گے سی پیک ایم ایل ون  ریلوے منصوبے پر کام تیز کریں گے پاکستان میں 15 سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں آئندہ شرح نمو کا ہدف 5 فیصد  رکھا گیا ہے سی پیک منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر لایا جائے گا۔  نوجوانوں کیلئے 250 منی سپورٹس سٹیڈیم بنائیں گے پی ٹی آئی کی گروتھ آنے کی بڑی وجہ معیشت کی ای بنک ہے پاکستان کے دس غریب ترین اضلاع کیلئے دس ارب روپے رکھے ہیں غریب  ترین اضلاع میں 6 بلوچستان کے  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...