اسلا م آباد( خصوصی رپورٹر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اپنے ادارے کے تمام انو سٹی گیشن اور عملد رآمد کے افسران بشمول ملک بھر کے14 علاقا ئی دفاتر کو ہد ایت کی ہے کہ وہ پٹرول کی بچت اور شکا یت کنند گان کو سفر کی صعوبت سے بچا نے کے لئے شکا یات کی سما عت وٹس ایپ پر کر نے کو یقینی بنائیں۔وفاقی محتسب کے اس فیصلے سے پٹرول کی بچت کے سا تھ ساتھ شکا یت کنند گان کے وقت کی بھی بچت ہو گی۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ نے 2019ئ سے مو با ئل ایپ اور ویب سا ئٹ کے ذریعے درخواستوں کی وصولی کا نظام بھی اپنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں گز شتہ بر س وفاقی محتسب کو 42,237 شکا یات آن لا ئن وصول ہو ئی تھیں جب کہ رواں سال کے دوران 55,758شکا یات آن لا ئن آ چکی ہیں جن کا ما ہا نہ تنا سب 11,152 بنتاہے۔ وفاقی محتسب کے اس فیصلے سے پٹرول کی خا طر خواہ بچت ہو گی اور یہ فیصلہ حکو مت کی تیل کی بچت کی کو ششوں میں معاون ثا بت ہو گا۔
وفاقی محتسب
افسر پٹرول کی بچت کیلئے شکا یات کی سما عت وٹس ایپ پریقینی بنائیں، وفاقی محتسب
Jun 05, 2022