اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ دوبارہ لانگ مارچ اسلام آباد لیکر آئیں گے یہ لانگ مارچ نہیں کر سکیں گے۔ لانگ مارچ کی کہانی اب ختم ہو چکی ہے تحریک انصاف اب لانگ مارچ نہیں کرے گی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں دوبارہ لانگ مارچ لیکر اسلام آباد آئیں گے یہ سیاستدان تو ہے ہی نہیں یہ ملک میں انتشار چاہتا ہے عمران خان کوئی سیاسی بات کرتے ہیں؟ سیاستدانوں سے مذاکرات کے سوال پر کہا کہ راجہ ریاض میں کیا نقص ہے کیا وہ ایم این اے منتخب نہیں ہوئے؟ راجہ ریاض ان لوگوں سے سو درجے بہتر انسان ہے اس سے بات کریں جو روز ہمیں برا بھلا کہتا ہے ایک آدمی روز ہمیں کہتا ہے جب تک زندہ ہوں میں ان کو نہیں چھوڑوں گا ہمیں تسلیم نہیں کرے گا کیا ہم اس کے پاؤں پڑ جائیں کہ ہمیں تسلیم کرو کوئی بھی معاملے ہو اس میں تقریباً تمام ایجنسیوں کی رپورٹ لی جاتی ہے تمام ایجنسیوں کی ان پٹ پہلے بھی لی جاتی تھی پریکٹس تو یہ پہلے بھی یہی تھی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ خیبر پی کے سے اسلام آباد میں داخل ہوکر دکھائیں، ان سے لانگ مارچ ہو نہیں سکتا جو انتظامات ہم نے پچھلی مرتبہ کئے تھے اس کے لوپ ہونر ہم نے چیک کر لئے۔ اس طرف سے داخل نہیں ہو سکیں گے۔ عمران خان خیبر پی سے باہر آکر دکھائیں۔