اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک دو ہفتے سوچنے میں لگے کہ عام آدمی پر بوجھ کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ْملک نے پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے میں تاخیر اور خزانے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہونے سے متعلق سوال پر کہا کہ حکومت کو ایک دو ہفتے سوچنے میں لگے کہ عام آدمی پر بوجھ کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔ اس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو دو تین اسکیمیں بتائی گئیں جس کی وجہ سے فیصلہ سازی میں کچھ وقت لگا۔
مصدق ملک
سوچنے میں وقت لگا عام آدمی پر بوجھ کو کیسے روکا جاسکتا ہے‘ مصدق ملک
Jun 05, 2022