اترپردیش‘ کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک‘ 15 زخمی 

Jun 05, 2022

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع باپور میں پیش آیا، جہاں ایک کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کیمیکل فیکٹری دھماکا 

مزیدخبریں