توہین کانگریس‘ ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پر فر د جرم عائد   

Jun 05, 2022

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پیٹر ناوارو پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پر کیپٹل بل حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کی جانب سے پیشی سے انکار کرنے کے بعد توہین کانگریس کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 72 سالہ ناوارو پر الزام ہے کہ انہوں نے کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئی دستاویزات پیش نہیں کیں جبکہ انہوں نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
تویین کانگریس

مزیدخبریں