بیجنگ(شِنہوا)چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے رواں سال کے دوران پاور گرڈ منصوبوں میں 500 ارب یوآن(تقریبا 74 ارب 50 کروڑامریکی ڈالر)سے زیادہ اب تک کی بلند ترین سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے کوویڈ-19 کی وبا سے متاثرہ ملکی اقتصادی ترقی کی رفتارمستحکم ہوگی۔سٹیٹ گرڈ نے کہا کہ ان پٹ سے تمام ذرائع سے سرمایہ کاری میں 10کھرب یوآن سے زیادہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ سٹیٹ گرڈکے مطابق الٹرا ہائی وولٹیج پاور ٹرانسمیشن کے منصوبوں پر جلد سے جلد کام کا آغاز اور 500 کے وی سے کم پاورگرڈ منصوبوں کی تعمیر شروع کی جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ پاور گرڈ کے اہم منصوبوں کی تعمیر پاور گرڈ کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہوگی اور یہ اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم صنعتوں کو اپنی سرگرمیاں اور پیداوار دوبارہ شروع کرنے میں مددفراہم کرے گی۔ریاستی گرڈ نے 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2016-2020) کے دوران ملک کے پاور گرڈ میں مجموعی طور پر 23کھرب 80ارب یوآن ی سرمایہ کاری کی تھی۔
چائنہ سٹیٹ
چائنہ سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کاپاور گرڈ منصوبوں میں 500 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کااعلان
Jun 05, 2022