اقوام متحدہ کی صومالیہ کے لیے 20 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد 

موغادیشو ۔(اے پی پی)اقوام متحدہ نے صومالیہ میں خشک سالی   کے شدید  خطرے سے دوچار علاقوں  کے لئے  20 ملین  ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ نہ کیا گیا تو   بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔ صومالیہ میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ  اور ہیومینیٹیریئن کوآرڈینیٹر آدم عبدالمولا نے بتایا کہ  صومالیہ میں شدید خشک سالی کئی  حصوں کو   اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے باعث  متعدد علاقوں میں قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور صومالی شہری  تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں  لہذا اس سے نمٹنے میں مدد کے لیے صومالیہ ہیومینٹیرین فنڈ (ایس ایچ ایف) سے  20 ملین  ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی گئی ہے۔ 
صومالیہ قحط

ای پیپر دی نیشن