ماسکو۔(اے پی پی)افریقی یونین ( اے یو) کے چیئرپرسن اور سینیگال کے صدر میکی سال نے کہا ہے کہ روسی اناج کے خلاف پابندیوں کی معطلی اور روس یوکرین تنازعے کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔میکی سال نے ان خیالات کا اظہار اے یو کمیشن کے چیئرپرسن موسی فاکی ماہمت کے ہمراہ دورہ روس میں روسی صدر سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقعے پر انہوں نے افریقی یونین کے سربراہ کی حیثیت سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے عالمی امور بارے تبادلہ خیال کیا بالخصوص انہوں نے روس یوکرین تنازعے کے سیاسی حل بارے اے یو کے موقف کا اعادہ کیا۔
افریقی یونین سربراہ