اسلام آباد(خبر نگار)پولیو کیسز میں اضافہ پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیر صدارت وزارت صحت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کا مقصد ملک بھر میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھااجلاس میں ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر نیشنل کوآرڈینیٹر بھی شریک ہوئے نیشنل کوآرڈینیٹر نے پولیو کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ماہ بعد اب تک پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہوے ہیں رپورٹ ہونیوالے تمام کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے پولیو کیسز ان علاقوں سے رپورٹ ہورہے ہیں جہاں پولیو پروگرام کو چیلنجز کا سامنا ہے سیکرٹری ہیلتھ نے پاکستان بھر میں رسک کا سائنسی بنیادوں پہ از سر نوجائزہ لینے کی ہدایت کی درپیش چیلنجر کی روشنی میں پولیو ورکرزکو خصوصی تربیت فراہم کی جائے سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ مقامی معززین کے ذریعے لوگوں کے ذھنوں میں موجود شکوک و شبھات کو دور کیا جائے ٹیم کا ہر فرد پولیو کے خاتمے کو ذاتی مشن سمجھے جہاں پولیو وائرس کی افزائش کے امکان زیادہ ہیں موثر حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے مستحکم موثر حکمت عملی کو یقینی بنائیں پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوششوں کو تیز کیا جائے پولیو مہمات کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیںہر بچے کو محفوظ اور صحت مند زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیںڈی جی ہیلتھ رانا صفدر نے کہا کہ پولیو قطروں سے انکار کرکے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتے ہیںلاچاری اور معزوری ہمارے بچوں کا مستقبل نہیں پولیو کے کیخلاف یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ملک سے پولیو کے مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ھے پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ڈاکٹر فخر عالم عرفان
ٹیم کا ہر فرد پولیو کے خاتمے کواپنا ذاتی مشن سمجھے:وفاقی سیکرٹری ہیلتھ
Jun 05, 2022