پشاور(بیورورپورٹ) ڈی ایس پی سبرب عبدالرشید خان ، تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود منکراو میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ، آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیاجس میں پاک آرمی کے جوانوں، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا ،آپریشن کے دوران مختلف مقامات پرگھر وں کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران متعدد جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکر لیا،جن میں سے مشکوک افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ میں ملوث افراد،غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور نا مکمل کوائف پر بھی متعدد کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی،کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث افراد سے مجموعی طور پردو کلاشنکوف، تین پستول، ۱یک رائفل او ر سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس برآمدکرکے ملوث کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہیں۔
ٹارگٹڈ سرچ آپریشن
پشاور: منکراو میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن،متعدد جرائم پیشہ افرادگرفتار
Jun 05, 2022