تلہ گنگ ( نامہ نگار ) تلہ گنگ کے نواحی گائوں ٹہی میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکو ساٹھ لاکھ ر وپے کی کیش چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب یہ واردات ٹہی ڈاکخانہ کے قریب اس وقت ہوئی جب پوسٹ ماسٹر مجیب الرحمن موٹر سائیکل پر تلہ گنگ جی پی او سے کیش لے کر گائوں ٹہی کی مارکیٹ کے قریب پہنچا تو پہلے سے گھات میں موجود ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے پوسٹ ماسٹر مجیب الرحمن اور ایک اور شخص اظہرساکن ٹہی زخمی ہو گیا ڈاکو زخمی اظہر کا موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے اطلاع ملنے پرڈی پی او چکوال محمد بن ہاشم ،ایس ڈی پی او تلہ گنگ اور ایس ایچ او تھانہ تلہ گنگ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا ایس ایچ او تلہ گنگ کی قیادت میں ٹیم بنا دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،
ٹہی ڈکیتی