الیکٹروفزیالوجی کی کامیابی 97 فیصد سے زائد ہے: بریگیڈئیر پر وفیسر عظمت 

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ   تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ذیلی ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیراہتمام امراض قلب سے متعلق عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی تھیں، کانفرنس میں مختلف ممالک کے سول وملٹری ماہرین امراض قلب نے شرکت کی، آئی ایس پی آر اے ایف آئی سی کے پروفیسرعظمت حیات نے کنونیئر کے فرائض سرانجام دئیے۔پروفیسر عظمت حیات نے کارڈیک الیکٹروفیزیالوجی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے کہا کہ الیکٹرو فیزیولوجی کی کامیابی97 فیصد سے زائد ہے، اے ایف آئی سی میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا گیا ہے۔افتتاحی سیشن سے برطانیہ کے پروفیسر جسوندر سنگھ نے بھی اظہارخیال کیا، پروفیسرجسوندرسنگھ نے الیکٹرو فیزیولوجی، متعلقہ شعبے پر اپنے تجربات بیان کیے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بھی اپنے تجربات سے متعلق اظہار خیال کیا، سرجن جنرل نیالیکٹرو فیزیولوجی کی اہمیت اور ڈیمانڈ پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر، کانفرنس

ای پیپر دی نیشن