امام خمینی مسلمانوں کی وحدت و اتحاد کے حامی تھے۔ شہنشاہ نقوی

کراچی (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریاں نے امام خمینی کی 33ویں برسی کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے عاشورہ کے قیام کے راز کو شہدا کا پاکیزہ خون اور شہدا کا الہی مقصد قرار دیا۔امام خمینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے’’ یاد امام‘‘  کے عنوان سے کراچی میں حسینیہ ایرانیاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نوریاں نے کہا کہ امام خمینی کی قیام کا آغاز تقریبا 60 سال قبل ایران میں مدرسہ فیضیہ کے طالب علموں کے پاکیزہ خون سے ہوا اور آخر تک عوام کی جدوجہد سے مسلط کردہ جنگ کو شہدا کے خون سے کامیاب کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی کاانقلاب قاسم سلیمانی جیسے ساتھیوں کے خون سے ان کی زندگی میں جاری رہا اور امام زمان علیہ السلام کے ظہور تک جاری رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ مرحوم امام کی رحلت کے بعد ایک صحیح جانشین اور لائق رہنما ہمارے ملک پر رہبری کررہا ہے جو اپنے تمام الفاظ کے ساتھ ہمت، استقامت اور صراحت کے ساتھ دنیا کے ظالموں کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیں امام خمینی کی اسی ثابت قدمی اور جرت کی یاد دلاتے ہیں۔ خلیج فارس کے بعض مسلم ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک جنگجو اور سیاسی رہنما کی حیثیت سے امام خمینی کی قیمتی میراث، استکباریت کی مخالفت اور اسرائیل کی عدم قبولیت تھی، بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے ہیں۔  امام خمینی مومنین کے ساتھ عاجزی سے لیکن استعمار و استکبار سے اکڑ کر بات کرتے امریکہ و اسرائیل آج تک آپ کے چھوڑے ہوئے خطوط سے خوفزدہ ہیں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی تو پاکستان کا سنی شیعہ امام خمینی کی پیروی میں اس ناپاک اقدام کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی ایک اور نمایاں خصوصیت ان کا اخلاص اور دیانت داری تھی، انہوں نے تمام معاملات میں خدا کو دیکھا۔اس موقع پر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل قاضی احمد نورانی،  بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی، شاہ فیروز الدین رحمانی ، رکن صوبائی اسمبلی محمد عباس جعفری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 علامہ شہنشاہ نقوی

ای پیپر دی نیشن