کراچی (پی پی آئی)یورپی کمیشن کے مطابق کروشیا نے یوروکرنسی کے حوالے سے تمام ضوابط اختیار کر لیے ہیں اور یوں اگلے برس سے اس مشرقی یورپی ملک میں یورو کرنسی رائج ہو جائے گی۔کروشیا جولائی 2013 میں یورپی یونین کا حصہ بنا تھا اور تب سے وہ اپنی کرنسی 'کْونا‘ کی جگہ یورو اختیار کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اس پورے عمل میں اسے دس برس لگ گئے۔یورپی یونین کا حصہ بننے والی ریاستوں کو یورو کرنسی رائج کرنا ہوتی ہے، تاہم یورپی یونین کی رکنیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رکن ریاست کو خود بہ خود یورو کرنسی اپنانے کا حق یا اجازت بھی مل جائے۔ یورو کرنسی کے نفاذ سے قبل یورپی یونین کی رکن ریاست کو یورو کرنسی سے جڑے تمام تر قانونی اور اقتصادی ضوابط کی تکمیل کرنا ہوتی ہے۔یورپی یونین کی 27 رکن ریاستیں ہیں جب کہ یورو کرنسی استعمال کرنے والے ممالک اس وقت 19 ہیں اور اگلے برس کروشیا کے شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 20 ہو جائے گی۔ڈنمارک یورپی یونین کا واحد رکن ملک ہے، جسے اپنی کرنسی یعنی کرونے کے استعمال کا حق حاصل ہے۔
کروشیا