مخدوم خسرو بختیار کو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے ہٹادیاگیا 

Jun 05, 2022

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ خبر نگار خصوصی) رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیارکو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ  25 مئی کو ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اس میں مؤثر کردار ادا نہ کرنے پر مخدوم خسرو بختیار کو انکے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ خبر نگار خصوصی کے مطابق تحریک انصاف کے ملتان جلسہ سے قبل صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب مخدوم خسرو بختیار اچانک پشاور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس صادق محمود خرم کی عدالت میں زیر سماعت ہے،مخدوم خسرو بختیار کے اچانک ملک سے باہر چلے جانے پر تحریک انصاف پر انگلیاں آٹھ رہی تھی۔

مزیدخبریں