کرم پور (نامہ نگار)گورنر پنجاب انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تبدیلی ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے بڑھتی ہوئی مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کا حکومت کو مکمل طور پر احساس ہے ۔ دونوں بڑے مسائل پرجلد قابو پا لیں گے ۔اس مقصد کے لئے حکومتی ٹیم انتھک محنت کررہی ہے کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ آئندہ سال الیکشن کا سال ہے جو ڈلیور کرے گا وہی الیکشن میں کامیاب ھو گا۔ ان خیالات کا اظہاروہاڑی کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشیداور وہاڑی کے بزنس مین ایم سرورچوہدری،چیمبرآف کامرس کے نائب صدرایم حسیب سرورچوہدری، ممبر ایم فیاض چوہدری پر مشتمل سہ رکنی وفد سے الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ تمام مسائل کا حل بزنس کیمونٹی کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بہت جلد جنوبی پنجاب میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا سی پیک میں ملتان،بہاولپور،رحیم یار اور وہاڑی کو بھی شامل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے سہ رکنی وفدکی جانب سے دورہ وہاڑی کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کوہ بہت جلدوہاڑی کا فوری دورہ کریں گے۔ قبل ازیں سہ رکنی وفد اور میاں ثاقب خورشید نے میاں بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بلیغ الرحمن