ملتان ( سپیشل رپورٹر) وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے اپنے درینہ ساتھی اور اغواء کے وقت شہید ہونے والے نوجوان غلام مصطفی محی الدین ایڈووکیٹ کے مزار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے علاوہ دعا کرائی اس دوران سید علی حیدر گیلانی کی آنکھیں نم تھیں شہید کے بھائی پیپلز پارٹی ملتان شہر کے نائب صدر نذر محی الدین بھٹہ،غوث محی الدین بھٹہ،ضیاء محی الدین بھٹہ اور دیگر ہمراہ تھے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میں شہید غلام محی الدین بھٹہ ایڈووکیٹ کی قربانی کو فراموش نہیں کر سکتا شہید نے میری جان بچانے کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔ اسی موقع پر شوکت سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر شہید غلام مصطفی محی الدین ایڈووکیٹ کے استاد پیر رجب علی بلوچ نے بھی مزار پر چادر چڑھائی جبکہ چوہدری حمزہ،شاہد بھٹہ،پیر مدد شاہ بخاری،ملک اسحاق بھٹہ،خدا بخش کونسلر،امداد حسین،خورشید مکھڑا ودیگر معززین شہر موجود تھے۔ دریں اثناء دربار موسی پاک شہید پرصوبائی وزیر ہاوسنگ اینڈ پلانینگ علی حیدر گیلانی کی حاضری سید علی حیدر گیلانی کوصوبائی وزیر ہاوسنگ اینڈ پلانینگ بننے کی خوشی میں دربار موسی پاک شہیدپر سجادہ نشین مخدوم ابوالحسن گیلانی اورمعروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ اسامہ زین نے ان کا بھرپور استقبال کیااس موقع پرسید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معثیت کوتباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے بہت جلد مہنگائی پر قابو پالے گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اس موقع پر سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی،شیخ محمد اسامہ زین، صدرالدین گیلانی،تصویر گیلانی،ارتضی گیلانی،فرحان گیلانی،ذوالقرنین گیلانی،سید صدرالدین گیلانی نے سیدعلی حیدر گیلانی نے دربار موسی پاک شہید پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی شیخ اسامہ زین کی جانب سے مٹھائی تقسیم و آتش بازی کی گی۔
علی حیدر گیلانی
مہنگائی پر جلد قابو پاکر ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، علی حیدر گیلانی
Jun 05, 2022