ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 38صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 43 ہزار702یونٹس بجلی چوری کرنے پر8لاکھ26ہزارروپے جرمانہ عائد۔ایک مقدمہ درج۔ 3 جون2022ء کوملتان سرکل میں 5بجلی چوروں کو118355روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 12 بجلی چوروں کو302851وپے جرمانہ عائدکیاگیا۔وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو13000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 2صارفین کو 37500روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 3 بجلی چوروں کو43500روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 9صارفین کو170000 روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج، مظفرگڑھ سرکل میں 3صارفین کو45000 روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں دوصارفین کو 70000 روپے جرمانہ عائداور خانیوال سرکل میں ایک بجلی چور کو26337روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
بجلی چور