لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک فکر رضا کے زیر اہتمام مفتی محمد عابد جلالی کے دوسرے سالانہ عرس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمد عابد جلالی کا دوسرا سالانہ عرس 30 جون کو ہو گا۔ جامعہ حیدریہ رضویہ سے فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت بھی کی جائیگی۔