شاہ محمود کو ضمنی الیکشن لڑنے کی باضابطہ دعوت دے رہا ہوں، سلمان نعیم

Jun 05, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے راہنما سلمان نعیم نے کہا ہے کہ میں شاہ محمود قریشی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی باضابطہ دعوت دے رہا ہوں۔ وہ  40 سال اور بالخصوص ساڑھے تین سال  سے اقتدار میں ہیں۔ وہ یہ بتائیں کہ پی پی211 ملتان اور اس خطے کے لئے انہوں نے کیا کام کئیہیں۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے انکی بھرپور حمایت کا اعلان کرتیہوئے کہا کہ سلمان نعیم پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں اور انکے لئے سب ملکر چلیں گئے۔ عمران خان کے معاھدوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے۔روس سے سستا تیل اور گندم مل رہی تھی تو چار سالوں میں انہوں نے کیوں نہیں لی۔ شیخ طارق رشید،سینیٹر رانا محمود الحسن سمیت تمام لیگی قائدین سلمان نعیم کی حمایت کرینگے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر چودھری وحید آرائیں ، حاجی احسان الدین قریشی، سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر ، عامر سعید انصاری ، شیخ اطہر ممتاز ، سعد کانجو ، فاروق بھٹی ، سابق مئیر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں ،۔ سمیت مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیرمین ، اور کونسلرز  بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر چودھری وحید آرائیں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے سلمان نعیم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی میں جو پیارا ہوتا ہے اس سے ہی زیادہ قربانیاں مانگی جاتی ہیں۔ اب پی پی 211 سے سلمان نعیم ہی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوںگے۔ سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی میں نوازشریف کے سپاہی کی حیثیت سے سلمان نعیم کو ویلکم کرتا ہوںسابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ سلمان نعیم کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر سلمان نعیم نے کہا کہ سب سے پہلے میاں نواز شریف وزیراعظم شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سلمان نعیم

مزیدخبریں