ملتان(جنرل رپورٹر)القادر ملتان سپر لیگ T20کرکٹ ٹورنامنٹ کے 14ویں میچ میں کریسنٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکو ر 344 رنز بنائے۔عرفات منہاس شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 113 رنز بنائے۔حسیب ناظم نے بھی شاندرا 103ناٹ آؤٹ مدثر گیلانی 48 ناٹ آؤٹ اور شعیب نے 46 رنز بنائے۔ بعد میں فالکن دنیا پور کی ٹیم 163 رنز بنا سکی۔ نوید نے 63 عدنان 38 اور مہران نے 31 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حسیب ناظم قرار پائے۔