وہاڑی (نامہ نگار،کرائم رپورٹر )وہاڑی میں پہلی بار بائرٹیک (موٹاپا )کی لائیو سرجری ،ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیل کے مطابق موٹاپا پن سے نجات کے لیے وہاڑی میں بھی جدید بائرٹیک سرجری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ملک کے معروف بائریٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن نے لائیو سرجری کرکے اس کا باقاعدہ آغاز کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انچارج شعبہ سرجیکل لیفٹیننٹ معید شہید وارڈ ڈاکٹر محسن ممتاز ، سرجن ڈاکٹر عثمان ہاشم نے کہا کہ وہاڑی میں پہلی بار موٹاپا پن سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس سرجری کا اغاز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور لاہور کے بعد الحمد اللہ جنوبی پنجاب میں ہم وہاڑی میں اس سرجری کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں جس کے لیے ہم نے وہاّڑی میں ٹرائیل بیس پر اس سرجری کا آغاز کیا ہے ۔اس کے لیے اس کے سارے اخراجات اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں۔ اوسط اس سرجری پر 8 سے 9 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس سرجری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں سر انجام دیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف بائٹریک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن نے کہا کہ موٹاپا ایک جان لیوا مرض ہے موٹاپے کا شکار افراد اپنی زندگی کو مشکلات سے گزارتے ہیں۔ لاہور اسلام آباد کے بعد ایک چھوٹے شہر میں سرجری کا یہ پہلا تجربہ ہے مجھے قوی امید ہے کہ ڈاکٹر محسن ممتاز اور ان کی ٹیم اس شعبہ میں اپنی خدمات کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔
آغاز
وہاڑی میں پہلی بار موٹاپا کے خاتمہ کیلئے بائرٹیک لائیور سرجری کا آغاز
Jun 05, 2022