ٹیم کا ہر فرد پولیو کے خاتمے کو ذاتی  مشن سمجھے، ڈاکٹر فخر عالم عرفان

Jun 05, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)پولیو کیسز میں اضافہ پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیر صدارت وزارت صحت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کا مقصد ملک بھر میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا  سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ مقامی معززین کے ذریعے لوگوں کے ذھنوں میں موجود شکوک و شبھات کو دور کیا جائے ٹیم کا ہر فرد پولیو کے خاتمے کو ذاتی مشن سمجھے جہاں پولیو وائرس کی افزائش کے امکان زیادہ ہیں موثر حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے 

مزیدخبریں