کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما خاکسار مخدوم حسین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا 60 روپے پیٹرول بجلی گھی اور دوسری چیزوں کے مہنگا ہونے سے غریب پس کر رہ گیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی جس تجربہ کار ٹیم کے تذکرے کیئے جاتے تھے انہوں نے ہی غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے لوگوں کو مہنگے داموں بھی اشیائے روزمرہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا شہباز شریف ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں ۔تاکہ نئے انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔