جعفرآباد:ٹریکٹر ڈرائیورکے قاتل گرفتار نہ ہونے ورثا سراپا احتجاج

جعفرآباد(نامہ نگار)جیکب آباد سندھ پولیس  قاتلوں کوتحفظ فراہم کررہی ہے۔ ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی ۔ روجھان جمالی کی رہائشی  نورخاتون اورخان محمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب  میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ میرا بھائی محمد عارف بروہی ٹریکٹر ڈرائیور تھاافتح علی امداد علی  نیاز علی غلام علی محب علی اور شاہلی قوم لہڑی نے میرے بھائی پر  بے رحمانہ تشدد کرکے قتل کردیا ۔ سندھ پولیس  70 ہزار روپے بھی انویسٹی گیشن کے بہانے ہضم کرچکی ہے جبکہ ہماری درخواست میں نامزدقاتل ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔سندھ پولیس انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے مقتول عارف کے 9 بچے ہیں۔ اور فاقوں سے انکابرا حال ہے ورثا نے سپریم کورٹ ہائی کورٹ سندھ وزیراعلیٰ سندھ بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیاہے کہ مقتول محمد عارف کے قاتلوں کوواقعی قرار سزا دی جائے اور سندھ جیکب آباد پولیس کے رویے کاسختی سے نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن