کوئٹہ (بیورورپورٹ)کوئٹہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زیراہتمام بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کوئٹہ میں تھرڈ بلوچستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی کرائی گئی جس کا فائنل کوئٹہ اور اٹک کے درمیان کھیلا گیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ تھے۔کوئٹہ نے ٹاس جیت کر اٹک کو کھیلنے کی دعوت دی۔ اٹک نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 253 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ کوئٹہ نے ٹارگٹ 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بنی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے مابین انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے اپنی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو 15000 روپے اور رنر اپ ٹیم کو 10000 روپے نقد پرائز بھی دیے انہوں نے دونوں ٹیموں کیلیے رات کے کھانے کے اہتمام کا اعلان بھی کیا۔