عمرانی ٹولہ کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے: غلام دستگیر

Jun 05, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سینئر لیگی رہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولہ کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔عمران خان نے اقتدار میں آکر مسلم لیگی قیادت اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔مسلم لیگ ن انتقامی سیاست کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان کے دور حکومت میں ہونیوالی لوٹ مار کا مکمل حساب لے گی۔ مرکزی رہنما کیپٹن(ر)صفدر کے ساتھ  اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران غلام دستگیر خان نے کہاپاکستانی عوام کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔تحریک انصاف حکومت کے ساڑھے تین سالوں کا گند صاف کرنے کیلئے حکومت کو کچھ وقت چاہئے۔تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقتدار میں آکر پاکستان کو بحرانوں سے مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن اپنے قائد میاں نوازشریف،وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور ملک وقوم کیخلاف ہونیوالی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے عمران خالد بٹ،صدر چیمبر شعیب بٹ، سابق میئر شیخ ثروت اکرام، لیگی رہنما امین بٹ، چوہدری یوسف سندھوودیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں