گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر گوجرانوالہ میں مویشی منڈیاں لگانے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ اقدامات نہ اٹھا سکی ، تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمدآمد ہے۔ گوجرانوالہ کے شہری و دیہی علاقوں میں قربانی کے جانوروں کا مٹر گشت شروع ہو چکا ہے۔ جانور شہر اور دیہات میں فروخت کے لیے لائے جا رہے ہیں جبکہ تقریباََ ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ ابھی تک مویشی منڈیوں کا اعلان نہیں کر سکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت گرمی کا موسم ہے اور خریداروں کے لیے بھی ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے۔ جانوروں کے لیے پانی ، سائبا ن اور دیگر سہولیات فراہمی کے لیے واضح ہدایات جاری کی جائیں۔