کامونکی (نمائندہ خصوصی ) سابق ناظم یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ کے بھتیجے اورمحمد شفیق رامے کے بیٹے زبیر رامے ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات نامعلوم مسلح شخص نے بچوں کے سامان خرید کر واپس گھر آتے ہوئے پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا بعدازاں اسی کی گاڑی میں اغواء کرکے سر میں گولی مار قتل کردیا اور نعش کو جی ٹی روڑ پر نجی کالج کے سامنے کار میں چھوڑ کر فرارہوگیا،صدر پولیس نے مقتول زبیر رامے ایڈووکیٹ کے والد محمد شفیق رامے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید تفتیش کا دائر کار بڑھا دیا ، یاد رہے کہ ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال بھی کردی ، مقتول زبیر رامے ایک بیٹی اور ایک بیٹا کا باپ تھا دریں اثناء ٹبہ محمد نگر کا پچپن سالہ چراوہا رانا طفیل گذشتہ روز اپنے گھر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر اسے فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتار دیا،صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ، مقتول کی بیٹی کے مطابق نامعلوم افرادنے اس کے والد سے بکروں کی فروخت کے پیسے چھین کر قتل کیا ۔
کامونکی:نامعلوم شخص نے وکیل کو مارکر نعش پھینک دی، چرواہا گھر میں قتل
Jun 05, 2022