قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار ) کوٹلی مہلاں کی رہائشی صفیہ بی بی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سب انسپکٹر سلمان سلیم نے یونس نامی قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرتے ہوئی میری زرعی اراضی پر قبضہ کروایا اور میری درخواست پر ملزمان یونس ،سفیان ، منشائ ،طاہر اور اسکے ساتھیوں کے خاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے مجھ سمیت میرے بیٹوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا انکوائری میں خاتون کا الزام ثابت ہونے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی سرزنش کرتے ہوئے خاتون کی درخواست پر قبضہ گروپ کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔صفیہ بی بی نے بتایا کہ قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے تا ہم لدھیوالہ وڑائچ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹال مٹول کر رہی ہے۔