گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ محمد وسیم احسن چیمہ نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا عطیہ اور آلودگی کم کرنے کا سب سے کارآمد نتیجہ ہیں ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں‘ زمین کو زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر انسان اور دووسرے جانداروں کیلئے ایک صحت مند ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنے حصے کا کردارادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول میںسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل ادارہ محمد الیاس‘ انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی‘ ایڈمن مینجر محمد امتیاز‘ انسپکٹرز محمد نوید‘ محمد فیاض‘ سکول کے بچوں‘ انتظامیہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔