57 سالہ موٹرسائیکل سوار شخص بجلی کے پول سے ٹکراکر جاں بحق

کوٹ رادھا کشن( نمائندہ خصوصی) شدید گرمی و دھوپ میں 57 سالہ شخص چکرا کر الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے بعد جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر لاہور کا رہائشی 57 سالہ زاہد محمود موٹر سائیکل پر رائے ونڈ سے کوٹ رادھا کشن آ رہا تھا کہ گھنئیکے کے قریب چکرا کر الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا اور جاں بحق ہو گیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گی ریسکیو 1122 نے نعش کو  ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن