نواں کوٹ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 141 چودھری وقاص محمود مان نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگاکرنے پر عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے اب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الفور عمران خان سے معافی مانگیں کیونکہ ’’چوچوکے مربہ ‘‘کی اصل منزل اسلام آباد تھی جو انہوںنے غیر ملکی سازش کے ذریعے حاصل کرلی ہے اب انہیں چاہیے کہ وہ قوم کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات بھی اٹھائیں وزیر خزانہ کا مزید پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ قوم کو سکتے میں ڈالنے سے کم نہ ہے ، تجربہ کار حکومت کی پالیسیوں سے روپیہ مسلسل گررہا ہے ۔