شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عثمان خداداد ضلع شیخوپورہ کی طرف سے پیچش اور ہیضہ کی بنیادی معلومات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عثمان خدادادکا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں بچوں میں ہیضہ اور پیچش کی بیماری عام پائی جاتی ہے اس سلسلہ میں والدین کو چاہئے کہ وہ پانی ابال کر محفوظ کر لیں جو بچوں کو وقفے وقفے سے پلائیں ، تازہ صحت بخش کھانا کھلائیں، گندے ہاتھوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں تا کہ اس موسم میں ان جان لیوا بیماریوں سے اپنے آپ کو اور دوسروں کو بچایا جاسکے ، اس موقع پر رائے علی گوھر، رائے عاقل اشفاق احمد، رائے علی اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین موجود تھے، سیمینار کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا جو ایس پی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
شیخوپورہ: ہیضہ کی بنیادی معلومات کے حوالے سے سیمینار ‘ واک
Jun 05, 2022