خانیوال(نامہ نگار) اوپن مارکیٹ میں صارفین کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے خود ضلع میں منڈیوں کی نگرانی شروع کردی۔ انہوں نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا معائنہ کیا اور آلو، ہیاز ، ٹماٹر ، ادرک سمیت دیگر سبزیوں پھلوں کی آکشن کا جائزہ لیا۔شاہد فرید نے منڈی میں صفائی بہتر بنانے اور ٹف ٹائلز لگوانے کی یقین دہانی کرائی منڈیوں میں بولی کا نظام شفاف بنایا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ٗ بولی کرائی
Jun 05, 2022