جعلی کھاد مافیا کی جانب سے کسانوں کو ہراساں کیے جانیکا انکشاف

رحیم یارخان(نمائندہ نواے وقت )جعلی کھاد مافیا کی جانب سے کسانوں کو ہراساں کیے جانیکا انکشاف محکمہ زراعت کے حکام نے بھی اُلٹا کسانوں کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔ جسکی کاشتکار محمد ارشاد نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو بھی تحریری شکایت کی کہ ان کا جعلی کھاد کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر اکے انصاف فراہم کیا جائے۔انھوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے حکام نے کارروائی کرنے کی بجائے جعلی کھاد کے سمپل بھی ادھر ادھر کر دیئے اور کھادمافیا کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ صلح کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔ جس پر کاشتکار محمد ارشاد مذکور نے انصاف کیلئے سیشن جج  با اختیارات جسٹس آف پیس بابت اندراج مقدمہ درخوست دائر کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...