رحیم یارخان (بیورورپورٹ)انجمن تاجران صرافہ بازارکے عہدیداران کاوفدسرپرست اعلیٰ چوہدری محمدارشدکی سربراہی میں شمالی علاقہ جات کیلئے روانہ، روانگی سے قبل انجمن تاجران نیوصادق بازارکے جنرل سیکرٹری رانامحمدامجدکی جانب سے اپنی رہائش گاہ پرتمام عہدیداران کے اعزازمیںایک پرتکلف ناشتہ کااہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمدارشد، صدرحاجی محمدعارف نے کہاکہ انجمن تاجران صرافہ بازارکے عہدیداران کاوفدہرسال کی طرح اس باربھی شمالی علاقہ جات کیلئے روانہ ہورہاہے۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری چوہدری اکمل حسین، راناہارون، محمدنسیم، محمدافتخار، محمدعرفان، چوہدری محمدافضل، چوہدری فرخ شہزاد(چک 78پی)محمدعرفان جیولرودیگرموجودتھے۔
انجمن تاجران صرافہ بازارکے عہدیداروں کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام
Jun 05, 2022