سازش کے تحت آنیوالی  حکومت نے مہنگائی کے تمام  ریکارڈ توڑ دئیے: مسز شاہدہ احمد


خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ سازش کے نتیجے میں آنے والی حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ اور غریب عوام پر پہاڑ توڑ دئیے ایک ہفتے میں 60,روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 8روپے اضافہ کر کے حکومت نے واضح کر دیا کہ انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کا ناٹک رچانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی مہنگائی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

ای پیپر دی نیشن