خان گڑھ ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، مالی سال 2021-22میں منصوبوں کیلئے مختص فنڈز کو استعمال کیا جائے اگر فنڈز ضائع ہوئے تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ادارے کا سربراہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شاہ رخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن منصوبوں پر فنڈز خرچ نہیں ہوسکتے ان کے فنڈز کو دوسرے جاری منصوبوں پر منتقل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں پر حلقہ کی سیاسی شخصیات کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے 15جون تک مکمل کر کے رپورٹ کی جائے۔