اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ برداشت نہیں: طاہر وٹو


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں جس میں شامل تاجر تنظیمیں اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ پرائس میکنزم تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہیںانہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر صدر اور شیخ طارق رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹا،دال سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔پٹرولیم قیمتوں کی آڑ میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دینگے۔طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کی چیکنگ کرکے جائز منافع پر مبنی ریٹ جاری کرینگے جس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن