گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایم ایس ایف گوجرانوالہ کے تنظیمی کنونشن کا انعقاد، شیرے والہ، منڈیالہ تیگہ، موڑ ایمن آباد میں ایم ایس ایف کی نئی باڈیز تشکیل دے دی گئیں سابق صوبائی وزیر تعلیم ایم پی اے چوہدری اقبال گجر، صدر ایم ایس ایف پنجاب چوہدری عقیل اسماعیل گجر ، ڈویژنل آرگنائزر چوہدری بصیرت علی چشتی اور ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے صاحبزادے فرحان ذوالفقار بھنڈر نے نامزد باڈیز کے عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی توانائیاں ملک و قوم کے لئے صرف کر سکیں اور ایک مفید شہری کے طور پر کام کریں ڈویژنل آرگنائزر ایم ایس ایف چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انھیں تعلیم اور کھیلوں کی جانب بھر پور توجہ دینی ہوں گی اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے تاکہ اسپتال ویران ہوں اور معاشرے میں صحت مندانہ سر گرمیاں فروغ پا سکیں۔