سینئراساتذہ کو میرٹ پر جلد ان سروس ترقی دی جائے: فاروق احمد بزمی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ایس ایس ٹی اساتذہ کے دوران سروس ترقی کیلئے محکمانہ اقدامات قابل ستائش ہیں،سینئراساتذہ کو جلد از جلد رولز کے مطابق اور میرٹ پر ان سروس ترقی دی جائے۔ان خیالات کا اظہارقاضی فاروق احمد بزمی چیئرمین پیٹا ضلع حافظ آباد نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اقبال بابرنے 11جون کو ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس پر ہم ہر دو افسران کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام معاملات نہ صرف  میرٹ کے مطابق ہونگے بلکہ متذکرہ اساتذہ کو جلد ان کا حق دیا جائیگا۔اجلاس سے ضلعی صدر حسن رضا،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری عتیق احسن،تحصیل صدر حبیب اللہ سمیت متعدد اساتذہ رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن