شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر و ممتاز مذہبی سکالر حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کی عزت، ناموس اور عفت وپاکدامنی کے تحفظ کی ضمانت دی ہے کسی خاتون کے ساتھ بدسلوکی تو دور اس کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی بھی اسلام اجازت نہیں دیتا آج بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین پر جبر و تشدد کے واقعات تسلسل سے رونما ہورہے ہیں جن کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے ورنہ ہمارا معاشرہ اپنی اقدار کھو دے گا اور بے راہ روی پروان چڑھے گی جو معاشرتی تباہی کا سبب بنے گی ہمیں آج معاشرتی خامیوں کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے کیا، حافظ محمدقسیم شیخوپوری نے کہا کہ خواتین کے استحصال کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔