ن لیگ سیاسی حریفوں کو شکست دینے کیلئے تیار ہے :سید سجاد حسین

Jun 05, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے کنوینئر و امیدوار صوبائی اسمبلی سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ہر میدان میں سیاسی حریفوں کو شکست دینے کیلئے تیار ہے عمران خان اور انکے حواریوں کو آئندہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ، ایوان اقتدار سے نکالے جانے کا دکھ پی ٹی آئی قیادت کو چین لینے نہیں دے رہا، شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملکی حالات تیزی سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں ، اپنے ایک بیان میں سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ ممکنہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کلین سویپ کر کے عمران خان کو آئندہ کے ملکی سیاسی حالات کا ٹریلر دکھائے گی ، موجودہ مہنگائی کی لہر کو جواز بنا کر احتجاج کی کال دینے والے عمران خان کے دور اقتدار کی غیر موثر و عوام دشمن پالیسیوں کا ہی نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں