جام نواز علی کے دیہات پانی سے محروم‘ فصلیں سوکھ گئیں

Jun 05, 2022


جام نوازعلی ( نامہ نگار) تحصیل جام نوازعلی  کے نواحی علاقے جام برانچ سے نکلنے والے سونہری مائنر ، موریانی مائنر  اور بھاڈرمائنر کے پچھڑی ٹیل کے آبادگاروں نے  رسول بخش کٹوہر،نظام الدین کٹوہر، محمد حسن ناریجو ،ولی محمد کٹوہر  کی قیادتِ میں میراں موری لنک  روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ  آبپاشی کے  افسران کے خلاف  نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ  بھاڈر‘ سونہری اور موریانی مائنروں  میں تین ماہ سے پانی نہیں چھوڑا جا رہا ہے ۔ نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہم کپاس کی فصل کاشت نہیں کر سکے ہیں اور ہماری گنے سمیت دیگر فصلیں پانی نہ ملنے کی وجہ سوکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو انسان اور جانور بھی پانی کی قلت کی وجہ سے پیاس  مر رہے ہیں ان کو بھی پینے کا پانی نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آبپاشی افسران ایس ڈی او اور سرویئر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ راشی اور کرپٹ افسران بھاری رشوت وصولی کے عیوض ہمارے حصے کا نہری پانی مڈ کے بااثر امینداروں کو فراہم کررہے ہیں اور نہری پانی کی کیلئے ہم سے لاکھوں روپے رشوت طلب کررہے ہیں۔  انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ‘صوبائی وزیرآبپاشی اور محکمہ  ایریگیشن کے حکام بالا سے اپیل کی بھاری  کرپشن میں ملوث راشی اور کرپٹ  ایس ڈی او ایریگیشن اور سرویئر کو معطل کر کے انکی  جگہ ایماندار شخص کو ایس ڈی او تعینات کیا جائے اور فوری طور پر  نہروں میں پانی فراہم کیاجائے تاکہ ہم اپنی کپاس کی فصل کی بوائی کرسکیں ہمارا اگر فوری طور پانی فراہم نہیں کیاگیاتو ہم دوبارہ احتجاج کرینگے۔

مزیدخبریں