پولیس اسٹیشنوں پر رینجرز  تعینات ہوگی‘ صوبائی الیکشن کمشنر

Jun 05, 2022


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ڈویزن میں 26 جون پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز کو تعینات کرکے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے، کمشنر آفیس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو ہر صورت شفاف بنایا جائے گا تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ ہر امید وار کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں