اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز خالد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہکلہ موٹروے احمد جواد شاہ نے سی پیک کا دورہ کیا۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔ انہوں نے مسافروں میں فرسٹ ایڈ باکس، پمفلٹ اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز اور قومی شاہرات پر ٹریفک قوانین کا اطلاق اور محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ لین لائن کی خلاف ورزیوں اور تیز رفتاری پر قابو پا کر اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے ۔
موٹرویز پر محفوظ سفری سہولیات یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، ایس پی ہکلہ
Jun 05, 2022