دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی، چوری اور سواریاں چھینے جانے جیسے جرائم میں اضافہ ہونے لگا ہے کیونکہ اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ روال سال پولیس نے 5 ماہ میں ایسے جرائم کے 5 ہزار 466 مقدمات درج کیے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اسلام آباد میں چوری اور ڈکیتی جیسے ایک ہزار 934 مقدمات درج کیے گئے تھے جو کہ رواں برس بڑھ گئے ہیں۔دارالحکومت کی پولیس سے موصول اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جنوری میں 399 مقدمات کے مقابلے میں رواں برس یکم جنوری سے 31 مئی تک چوری کے وارداتوں کے ایک ہزار 48 مقدمات درج کیے گئے۔