پاک ایران بارٹر تجارت سے عوام کا فائدہ ہوگا: شہباز شریف 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انقرہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے سابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دولت باھچیلی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں صدر ایردوان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارک پیش کی۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو کی ملاقات بھی ہوئی ، دونوں رہنما ﺅں نے نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایران کے صدر سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر تجارت ایک خوش آئندپیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار تیز کرنے پر بات چیت کی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کئے۔ صدراردگان کو مبارک ،نیک تمناوں کا اظہارکیا ۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ کلیدی ترک بزنس گروپوں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے پاکستان میں زراعت، توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورتعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری اورتجارت کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 31 مئی سے آپریشنل ہونے والے اشیا میں تجارت کے تاریخی معاہدے سے بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ تین برسوں میں دوطرفہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کا ہدف قابل حصول ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر و بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے ترکیہ کے صدرکو بتایا کہ وہ اب واپس روانہ ہو رہے ہیں اور پاکستان کے عوام ترکیہ کے عوام سے بھی زیادہ آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں۔ تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت پرصدر ایردوان کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ صدرایردوان کے لئے آموں کا تحفہ لائے ہیں، آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں، وزیراعظم کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دئیے اور شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں، بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورکہا کہ آپ کا شکریہ آپ تشریف لائے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے اعلی حکام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور سفارتی عملے نے رخصت کیا۔

شہباز شریر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...